مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے قطر گئے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی ہمدردیاں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی بیت المقدس ایرانی عوام اور حکومت کا بنیادی مطالبہ ہے۔ مقاومتی محاذ کے درمیان پیدا ہونے والی یکجہتی اور ہماہنگی بیت المقدس کی آزادی تک برقرار رہے گی۔ اس راہ میں ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ